Live Updates

آئینی ترمیم کی منظوری میں تاخیر ہوئی تو زرداری ذمہ دار ہوں گے، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز پارلیمنٹ نہیں آتے، پیپلزپارٹی نے اپنے بانی چیئرمین کے نظریے کے خلاف ووٹ ڈالا، اپنے لیے نہیں جمہوریت کیلئے آواز دیتے رہیں گے،

عمران خان قابل رحم انسان ہیں، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیقکی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 17:27

آئینی ترمیم کی منظوری میں تاخیر ہوئی تو زرداری ذمہ دار ہوں گے، پیپلزپارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری میں تاخیر ہوئی زرداری ذمہ دار ہوں گے، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز پارلیمنٹ نہیں آتے پیپلزپارٹی نے اپنے بانی چیئرمین کے نظریے کے خلاف ووٹ ڈالا، اپنے لیے نہیں جمہوریت کے لیے آواز دیتے رہیں گے،عمران خان قابل رحم انسان ہیں،جمعہ کو خواجہ سعد رفیق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لیے نہیں،جمہوریت کے لیے آواز دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت رکھنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی کے سینیٹرز پارلیمنٹ نہیں آتے ،الزامات نئے نہیں لوگ نئے ہیں،آئینی ترمیم کی منظوری میں تاخیر ہوئی تو زرداری ذمہ دار ہوں گے،پیپلزپارٹی نے اپنے بانی چیئرمین کے نظیرے کے خلاف ووٹ ڈالا ،پیپلزپارٹی کی قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، عمران خان قابل رحم شخص ہے، سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات