ہمارے آفیسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور عوام کی حفاظت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدرمملکت کا محمد اشرف نور اورگارڈ کے ا ہلِ خانہ سے اظہار تعزیت

جمعہ 24 نومبر 2017 17:27

ہمارے آفیسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور عوام کی حفاظت کیلئے بے پناہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)صدر مملکت ممنو ن حسین نے ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نوراور ان کے گارڈکی پشاور کیدھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماریآفیسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور عوام کی حفاظت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے محمد اشرف نور اورگارڈ کیا ہلِ خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیااوراس کی بلندی درجات کی دعاکی۔صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے لیکن ضروری ہے کہ معاشرے میں چھپی ایسے افراد کو بے نقاب کیا جائے جو دہشت گردو ں کے سہولت کار ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔اس موقع پر صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کی ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔