عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی محافل ہمارے بین المسالک اتحاد کی مظہر ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 نومبر 2017 17:26

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے با برکت مہینے میں عید میلاد النبی ﷺ کی نسبت سے ہونے والی تقاریب کی سیکیورٹی اور 12ربیع الاول والے دن نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی ،میڈیکل کور ،راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ سمیت دیگر ضروری اقدامات فوراًً کئے جائیں تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مقامی کمیٹیوں کے ساتھ مل کر انتظامات کو حتمی شکل دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید ،اسسٹنٹ کمشنرز ،سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قاضی محمد اسلم اوکاڑوی ،صاحبزادہ فضل الرحمان ،قاری سعید عثمانی ،قاری عاشق حسین ،مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی ،قاری محمد اقبال چشتی ،پروفیسر عبداللہ کلیم،ملک قدیر ،محمد رفیع رضا،ناظم جلوس حاجی ظفر ،مولاناامین قادری اور صدر انجمن تاجران چوہدری محمد سلیم صادق نے بھی خطاب کیا ۔

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس ایام میں ہمیں نبی کریم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں زیادہ سے زیادہ درود و سلام پیش کرنا چاہیے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و یگانگت ،محبت ،رواداری کے جذبوں کو پروان چڑھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی با برکت محفلیں روح کی سر شاری کے لئے بہت اہم ہیں یہ روحانی محفلیں ہمارے بین المسالک اتحاد کی مظہر ہیں انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ مسجد و منبر کو اتحاد و امت کے لئے استعمال کریں انہوں نے بلدیاتی اداروں ،واپڈا،سوئی گیس ،محکمہ صحت ،ریسکیو 1122سمیت تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدائیت کی کہ وہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے سرکاری فرائض کو فرض سمجھ کر ادا کریںاور میلا د و جلوس کے شرکاء کے لئے آسانیاں پیدا کریں انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں ،ون ویلنگ کرنے والوں اور شر پسندوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :