پشین ،لیویز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،دوسرا گرفتار ،چھینی ہوئی گاڑی برآمد

جمعہ 24 نومبر 2017 17:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) ضلع پشین کے علاقے میں لیویز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار چھینی ہوئی گاڑی برآمد ،لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کو پشین کے علاقے ڈب خانزئی میں مسلح ڈاکوئوں نے ایک شخص سے گاڑی چھین لی اورفرار ہوگئے لیویز کو اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو روصی محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ کچھ فاصلے پر اسکے ساتھ عبداللہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ،زخمی ڈاکو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ملزما ن کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی مزید کاروائی لیویز کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :