وفاقی کابینہ نے سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری وارننگ کا حجم 40فیصد سے بڑھا کر 60فیصد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 17:05

وفاقی کابینہ نے سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری وارننگ کا حجم 40فیصد سے بڑھا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):وفاقی کابینہ نے سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری وارننگ کا حجم بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،حجم دو مرحلوں میں بڑھایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سگریٹ کے پیکٹ پر تصویری وارننگ کا حجم بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے تصویری وارننگ کے حجم میں اضافے کی منظوری دے دی ۔تصویری حجم میں اضافہ دو مراحل میں کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں تصویری حجم کو 40فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں تصویری وارننگ کا حجم 50فیصد سے بڑھا کے 60فیصد کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے کا آغاز جون 2018سے کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے کا اغاز جون 2019سے کیا جائے گا۔