نااہلی کیس ، خواجہ آصف نے اپنا اقامہ تسلیم کرلیا، 25صفحات پر مشتمل جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا، عثمان ڈار کے الزامات پرانے ہیں، اس نے یہی الزامات الیکشن ٹربیونل میں بھی لگائے تھے، وزیر خارجہ خواجہ آصف کا عدالت میں تحریری جواب

جمعہ 24 نومبر 2017 17:21

نااہلی کیس ، خواجہ آصف نے اپنا اقامہ تسلیم کرلیا، 25صفحات پر مشتمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) نااہلی کیس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جواب جمع کرادیا، خواجہ آصف نے جواب میں اپنا اقامہ تسلیم کرلیا، جواب میں کہا گیا کہ اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا گیا، عثمان ڈار کے الزامات پرانے ہیں، عثمان ڈار نے یہی الزامات الیکشن ٹربیونل میں بھی لگائے گئے تھے،خواجہ حارث کا جواب 25صفحات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خواجہ آصف نے نااہلی کیس میں اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، وزیرخارجہ خواجہ آصف نے جواب میں اپنا اقامہ تسلیم کرلیا ہے۔ جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار کے الزامات نئے نہیں پرانے ہیں، عثمان ڈار نے یہی الزامات الیکشن ٹربیونل میں بھی لگائے تھے، اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا، درخواست گزار کا کوئی تعلق نہیں ہے، خواجہ آصف نے اپنے جواب میں مالی تفصیلات شامل نہیں کیں، خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔خواجہ آصف کا پیرا وارانہ جواب 25صفحات پر مشتمل ہے، جواب کے ساتھ این اے 110سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :