پناہ امراض دل سے بچاو کیلئے آگاہی مہم چلا رہا ہے،اس سے لوگوں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے ، لوگوں کو بھی چاہیے بیماریوں سے بچاو کیلئے معمولات زندگی میں تبدیلی اور خوراک بہتر بنائیں،صدر مملکت ممنو ن حسین کی ایوان صدر میں ’’پناہ‘‘ کے وفد سے بات چیت

جمعہ 24 نومبر 2017 17:21

پناہ امراض دل سے بچاو کیلئے آگاہی مہم چلا رہا ہے،اس سے لوگوں میں شعور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)دل کے امراض سے بچاو کیلئے آگاہی مہم چلا رہا ہے جس سے لوگوں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے ۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں ’’پناہ‘‘ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے چیئرمین میجر جنرل (ر)مسعود الرحمن کیانی کی سربراہی میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچائو کیلئے ’’پناہ ‘‘اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس مرض کے لاحق ہونے کی دوسری وجوہات کے علاوہ ایک وجہ سیگریٹ نوشی بھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ دل کے مرض اور دیگر بیماریوں سے بچاو کے لیے اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں اور خوراک بہتر بنائیں۔ صدر مملکت نے پناہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر پناہ کے چیئرمین میجر جنرل(ر)مسعود الرحمن کیانی نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کے متعلق بتایا اور اپنی کتاب بھی انھیں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :