اوکاڑہ، اے ایس آئی کو مقدمہ میں غفلت برتنے پرڈی پی اوحسن اسد علوی کی جانب سے شوکاز نوٹس

جمعہ 24 نومبر 2017 17:19

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) اے ایس آئی کو مقدمہ میں غفلت برتنے پرڈی پی اوحسن اسد علوی کی جانب سے شوکاز نوٹس ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تمام مقدمات اوردرخواستوں کے اندراج کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعہ آن لائن کروائیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر حسن اسد علوی نے تھانہ بی ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی سائل کو مقدمہ میں مشکل پیش نہیں آنی چاہیے سائلین کی آسانی کے لیے بنے فرنٹ ڈیسک کے ریکارڈ کو اپ گریڈ کروانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر عائد ہوتی ہے اس موقع پر ڈی پی اوحسن اسد علوی نے اے ایس آئی منشاء کو مقدمہ میں غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ۔