چنیوٹ، پولیس کی کارروائیاں ،مختلف مقدمات میں مطلو ب 9 اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر16 ملزمان گرفتار

جمعہ 24 نومبر 2017 17:19

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلو ب 9 اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

مجرمان اشتہاریوں سمیت اسلحہ منشیات برآمد ہونے پر 16 ملزمان گرفتارملزمان کے قبضہ سے 3451 گرام چرس,65 لیٹر شراب برآمد ہونے پر 4ملزمان گرفتارناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 3 ملزمان گرفتار,2پسٹل,1بندوق برآمدمختلف مقدمات میں مطلوب9 مجرمان اشتہاری گرفتارتفصیلات کے مطابقتھانہ رجوعہ نے ریڈ کر کے منشیات فروش ملزم اعجاز کے قبضہ سے 3451 چرس برآمد کی ۔

تھانہ محمد والا نے دوران گشت ملزم عمران سے 20 لیٹراور ملزم امیر سے 20 لیٹر شراب برآمد کی ۔ ملزم طاہر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کی ۔ ملزم ریاض کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب برآمد کی۔تھانہ کانڈیوال نے ملز م افضل کے قبضہ سے بندوق 12 بور برآمد کی ۔ دوران گشت ملزم ستی عباس سے پسٹل 30 بو ر معہ گولیاں برآمد کیں۔علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مطلو ب نو مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میںلائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :