فیصل آباد، گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاوند نے بیوی کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا

جمعہ 24 نومبر 2017 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاوند نے بیوی کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 191 ر ب کے رہائشی محمد ریاض نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی اہلیہ 30 سالہ عمرانہ بی بی کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا ‘ عورت کی چیخ پکار پر اہل علاقہ موقع پر اکھٹے ہوگئے جنہیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ موصوفہ کو زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال چک جھمرہ منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :