فیصل آباد، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ،پتنگ پکڑنے کی کوشش میں لڑکا کرنٹ لگنے سے زخمی

جمعہ 24 نومبر 2017 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پتنگ پکڑنے کی کوشش میں لڑکا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق محلہ حیدری گلی نمبر چار ڈھڈی والا کے رہائشی اویس مقبول کو واٹر پمپ چلاتے ننگی تار سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ موقع پر دم توڑ گیا ، متوفی پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اس کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

7سالہ خالد ولد صابر سکنہ 604گ ب کلیاراں کا رہائشی روشن والی جھال میں گھی فیکٹری کی چھت سے پتنگ پکڑنے لگا تو فیکٹری کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ووٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :