فیصل آباد، شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 12لاکھ بٹورنے والے 2انسانی سمگلر گرفتار کر لئے گئے

جمعہ 24 نومبر 2017 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 12لاکھ بٹورنے والے 2انسانی سمگلر گرفتار کر لئے گئے‘ تفصیلات کے مطابق سمندری کے نواحی چک 213گ ب کے رہائشی یٰسین نے ٹوبہ ٹیک سنگ کے رہائشی اشتیاق کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر8لاکھ 80ہزار روپے ہتھیالئے جبکہ479 گ ب کے رہائشی عاطف نے اکمل سے 3لاکھ روپے بیرون ملک بھجووانے کا جھانسہ دیکر بٹور لئے ، جس پر ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ پیپلز کالونی کی حوالات میں بند کر دیا ‘ ملزمان کو آج سوموار عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔