فیصل آباد ، شہری کی بھینس ہڑپ کرنیوالا دو سال بعد عدالتی حکم پر مقدمہ کی زد میں آگیا

جمعہ 24 نومبر 2017 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) شہری کی بھینس ہڑپ کرنیوالا دو سال بعد عدالتی حکم پر مقدمہ کی زد میں آگیا ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 558گ ب کے رہائشی عمران نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دو سال قبل اسکی راس بھینس صابر نے ہڑپ کرلی اور واپس دینے سے انکاری ہے عدالتی حکم پر تھانہ ماموں کانجن پولیس نے ملزم صابر کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی ۔