مصر میں مسجد پر بم حملہ اور فائرنگ ، ہلاکتوں کا خدشہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 16:56

مصر میں مسجد پر بم حملہ اور فائرنگ ، ہلاکتوں کا خدشہ
مصر (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : مصرکی ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے صوبے سینائی میں بیر العبد کی مسجد الرادہ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ دہشتگردوں نے مسجد پر بم سے حملہ کیا اور دھماکے کے بعد ہی فائرنگ شروع کر دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں نے نماز ادا کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ زمین پر لیٹے ہوئے ایک بمبار نے کیا۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :