جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو موت کی سزائیں شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،عارف شیرازی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے بنگلہ دیش کی عدالت کی طرف سے جماعت اسلامی کے چھ اور رہنمائوں کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کی پاکستان کے خلاف آتش انتقام ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جماعت اسلامی کے بزرگ رہنمائوں کو پھانسی پر چڑھا کر پاکستان اور نظریہ پاکستان سے مسلسل اپنی نفرت کا اظہار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو موت کی سزائیں شملہ معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو امریکا ،ْ یورپ ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے سزائے موت کے خلاف واویلا کرتے ہیں ، جبکہ بنگلہ دیش ،ْ مصر اور دوسرے ممالک میں مسلمانوں کو دی جانے والی سزائوں پر ان کی خاموشی معنی خیزہے ۔ سید عارف شیرازی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میںہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرے ۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو پاکستان سے محبت کے جرم میں سزائیں دی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :