این پی سی راولپنڈی کیمپ آفس میں فری میڈیکل کیمپ(کل ) منعقد ہو گا

جمعہ 24 نومبر 2017 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے مفت طبی معائنہ کے لیے این پی سی راولپنڈی کیمپ آفس میں فری میڈیکل کیمپ(کل )اتوار 26 نومبرکو منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

ممبران نیشنل پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ’’پناہ ‘‘اس موقع پر مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز طبی معائنہ کریں گے ۔میڈیکل کیمپ اتوار دن ساڑھے دس بجے سے شام ساڑھے 3 بجے تک جاری رہے گا جس میں ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ، بلڈ ، شوگر، ہیپاٹائٹس بی، سی سمیت آئی ٹیسٹ کی سہولت اور دستیاب میڈیسن مفت فراہم کی جائیں گی۔انتظامیہ پریس کلب نے صحافیوں کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی ہے ۔