نماز جمعتہ المبارک کے اجتماعات کے موقع پر کوئٹہ اورگوادرسمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی الرٹ

جمعہ 24 نومبر 2017 16:59

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پشاورمیں ایڈیشنل انسپکٹرل جنرل پولیس محمد اشرف نورکی شہادت کے بعد کوئٹہ اورگوادر سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی انتظامات انہتائی سخت کردیئے گئے اورنماز جمعتہ المبارک کے اجتماعات کے دوران مساجد اورامام بارگاہوں کے باہر پولیس اورفرنیٹئرکورکے جوانوں نے اپنے فرائض سرانجام دیئے ہوئے نمازیوں کی جامعہ تلاشی کے بعد انہیں نماز کی ادائیگی کی اجازت دیں جبکہ پولیس اورقانون نافذ کرنے اداروں کے جوانوں نے تعلیمی اداروں حساس اورپبلک مقامات پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بچاجاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :