Live Updates

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کوانتہا پسند اورفاشسٹ قرار دے دیا

بدکاری اوربددیانتی کااستعمال عمران خان کی فطرت کاحصہ ہے،عمران خان کیوں نہیں جناب سمیع الحق کی بجائے طالبان سے براہ راست اتحاد کرلیتے؟عمران خان اقتدارکیلئے شیطان سےبھی اتحاد کرلےگا،وفاقی وزیرریلوے کاٹویٹ اورمیڈیاسےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 نومبر 2017 16:38

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کوانتہا پسند اورفاشسٹ قرار دے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر2017ء ) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کوانتہا پسند اور فاشسٹ قرار دے دیا ہے، بدکاری اور بد دیانتی کااستعمال عمران خان کی فطرت کاحصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان فاشسٹ اور انتہاپسند ہیں۔ حصول منزل کےلئے جھوٹ مکاری اداکاری اور بددیانتی کااستعمال انکی فطرت ہے۔

انتہا پسند عمران خان کیوں نہیں جناب سمیع الحق کی بجائے طالبان سے براہ راست اتحاد کرلیتے؟ انہوں نے کہاکہ سیاسی شعبدہ بازوں کے سرغنہ عمران اور ان کے گروہ کا نام پی ٹی آئی ہے۔ تحریک انصاف ملک کی سیاسی تاریخ کاسب سے بڑافراڈ ہے۔جھوٹے اور دوغلے نام نہاد دیانتداروں کے گروہ کا نام پی ٹی آئی رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹرپیغام میں مزید کہا کہ اب شروع کرواور لگ جاؤ صبح صبح گالیاں نکالنے۔

بعدازاں انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگراقتدارکیلیےعمران خان کوشیطان سےاتحاد کرنا پڑے تو وہ کرلےگا۔ عمران خان پروپیگنڈا اورگالیاں دیتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔آئینی ترمیم کی منظوری موخرہوئی تو ذمے داری زرداری پرہوگی۔ سیاسی جماعت کی قیادت کون کرے گا فیصلہ سیاسی کارکن ہی کریں گے۔

الزامات نئے نہیں ہیں،کھلاڑی نئے ہوتے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیاسے گفتگومیں کہاتھا کہ تحریک انصاف فاشسٹ اور غیرجمہوری جماعت ہے،پی ٹی آئی جیسی جماعت کی طرف دیکھنابھی پسند نہیں کرتا۔نوازشریف کے پی ٹی آئی مخالف بیان کے ساتھ ہی ن لیگی رہنماؤں نے عمران خان پرسیاسی جملوں کے حملے تیزکردیے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات