اسلام آباد پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی کلہاڑیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی ،11افراد گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 16:32

اسلام آباد پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی کلہاڑیوں سے بھری گاڑی پکڑ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):اسلام آباد پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی کلہاڑیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی ،11افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں فیض آباد کے مقام پر ہونے والا مذہبی جماعتوں کا دھرنا انیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنا مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ حکومت ان کے مطالبات ماننے سے انکاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں قومی اخبار کی خبر کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی دھرنا مظاہرین کے گرد جمع ہے۔جبکہ مظاہرین نے بھی ممکنہ آپریشن سے نمٹنے کے لیے اپنے پاس ڈنڈے اور پتھر جمع کر رکھے ہیں ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دھرنے کی جانب جانے والی کلہاڑیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی ،11افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ کلہاڑیوں اور گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔