آئی جی سندھ نے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثہ میں بچی کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا ،رپورٹ طلب

جمعہ 24 نومبر 2017 16:52

آئی جی سندھ نے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثہ میں بچی کے جاں بحق ہونے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانہ پریڈی کی حدودایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے میں بچی کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے تفصیلی انکوائری رپورٹس علیحدہ علیحدہ طلب کرلی ہیں۔