کراچی، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار شکیل عرف بابا عدم شواہد پر بری

جمعہ 24 نومبر 2017 16:52

کراچی، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پر ایم کیو ایم کے مرکز 90 سے گرفتار مبینہ دہشتگرد شکیل عرف بابا کو غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد کے مقدمے سے بری کردیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

رینجرز پراسیکیوٹر ایم کیو ایم کے مبینہ دہشتگرد پر جرم ثابٹ کرنے میں ناکام ہوگئے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار شکیل عرف بابا کو بری کردیا۔ ملزم کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ سے بری کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمات درج تھے۔ ملزم کو مارچ 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز 90 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر نیو کراچی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :