سندھ ہائیکورٹ ،نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ کرپشن کیس ،غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

جمعہ 24 نومبر 2017 16:52

سندھ ہائیکورٹ ،نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ کرپشن کیس ،غیر جانبدار میڈیکل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نینشنل بینک بنگلہ دیش برانچ کرپشن کیس ملزم علی رضا کے لیئے پیش کی گئی ڈاکٹروں کی فہرست کا جائزہ لینے کے بعد غیر جانب دار میڈیکل بورڈ تشکیل دے گا۔سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو نیشنل بینک بنگلا دیش برانچ میں اٹھارہ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں سابق صدر نیشنل بینک ملزم علی رضا، ریجنل منیجر محمد وسیم، زبیر احمد اور عمران بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

نیب نے ملزم علی رضا کے نئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے ڈاکٹروں کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔ کراچی کے 5 بڑے اسپتالوں، سول، جناح اسپتال، کارڈیو، آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال کے 20 ڈاکٹروں کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ماہر امراض قلب اور ذہنی امراض کے ڈاکٹر فہرست میں شامل ہیں۔ عدالتنے ریماکس دیئے کہ ڈاکٹروں کی فہرست جائزہ لینے کے بعد غیر جانب دار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

ملزم علی رضا کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو علاج کی سخت ضرورت ہے میڈیکل بورڈ جلد تشکیل دیا جائے۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے اگر اتنی جلدی ہے تو عدالت کیا کرنے آئے ہیں۔ جس طرح ملزم کا علاج پہلے کرارہے تھے کراتے رہیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ بنگلا دیش میں ملک کا پیسہ ڈوبتا رہا اور بینک کے صدر سمیت دیگر خاموش بیٹے رہے۔ شریک ملزموں کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرلئے۔