کراچی، رحمن بھولا کا ہم نام ہونے پر ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا معاملہ ،

ایف آئی اے کو شواہد پیش کرنے کا حکم درخواست گزار کا نام ، ولدیت اور پتہ یکساں ہے، ایف آئی اے کا جواب،یکساں نام اور ولدیت کی وجہ شہری کو سفر سے روکنا کہاں کا انصاف ہے چیف جسٹس کے ریمارکس

جمعہ 24 نومبر 2017 16:52

کراچی، رحمن بھولا کا ہم نام ہونے پر ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا معاملہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کے ہم نام کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق ایف آئی اے کو 10 روز میں شواہد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سانحہ بلدیہ فیکڑی کے ملزم عبدالرحمان بھولا کے ہم نام کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے جواب جمع کرادیا۔ جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا نام ، ولدیت اور پتہ یکساں ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یکساں نام اور ولدیت کی وجہ شہری کو سفر سے روکنا کہاں کا انصاف ہی عدالت نے ایف آئی اے سے درخواست گزار کے خلاف 10 روز میں شواہد طلب کرلیے۔ وکیل نے کہا کہ رحمان بھولا کے ہم نام کا نام غلط فہمی کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

انکوائری میں کلئیر قرار دینے کے باوجود نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ سانحہِ بلدیہ فیکٹری کے اہم کردار عبدالرحمن عرف بھولا کا ہم نام ہونے پر انکوائری کا سامنا کرنا پڑا۔ والدہ کا شناختی کارڈ نمبر دیکھنے پر انکوائری سے کلیر کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے، کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :