پارکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں، عدالت کا حکم

جمعہ 24 نومبر 2017 16:52

پارکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں، عدالت کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے پارکوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جمعہ کو عدلت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے کراچی کے پارکوں پر قبضے کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پارکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف حکم امتناع برقرار رکھا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلیے تیاری کی ہدایت کردی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی جماعت نے شہر کے پارکوں پر قبضہ، دفاتر قائم کررکھے ہیں۔ پارکوں سے تجاوزات ختم کی جائیں، شہریوں کیلیے کھولا جائے۔