کراچی، محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ،

ملزم انعام اکبر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سندھ میں نیب اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، عدالت نے دستاوئزات فراہمی کی درخواست میرٹ پر مسترد نہیں کی، وکیل ملزم ہم فرد جرم عائد کریں گے آپ اپنے موکل کے دفاع میں دلائل دے سکتے ہیں،ہم قانون کے مطابق کیس چلائیں گے، جج کے ریمارکس نواز شریف جعلی نظریے کی ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ان کا نظریہ صرف اپنی ذات اور بچوں کو بچانا ہے، شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 16:52

کراچی، محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں ملزم انعام اکبر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس کے اہم ملزم انعام اکبر سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔

ملزم انعام اکبر کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سندھ میں نیب اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔ انعام اکبر اور دیگر کے خلاف شواہد نہیں۔ عدالت نے دستاوئزات فراہمی کی درخواست میرٹ پر مسترد نہیں کی۔ درخواست کا فیصلہ میرٹ پر کیے بغیر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔ جج نے ریماکس میں کہا کہ ہم فرد جرم عائد کریں گے۔

(جاری ہے)

آپ اپنے موکل کے دفاع میں دلائل دے سکتے ہیں۔

ہم قانون کے مطابق کیس چلائیں گے۔ ہم فرد جرم عائد کریں گی۔ آپ عدالتی کارروائی کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ ملزم انعام اکبر کے وکیل نے کہا کہ میں ایک اور درخواست دائر کررہا ہوں آپ پہلے اس پر فیصلہ سنائیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ کارروائی کو الجھانے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں قانون کے مطابق چلنے دیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کو متعلقہ دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں۔

ہائی کورٹ نے یہ دلائل سننے کے بعد ضمانت منسوخ کی۔ عدالت نے انعام اکبر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بھی نیب کے ملزم ہیں۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ نون لیگ والے حکومت نہیں کررہے بدمعاشی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم کا نام ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نکالا گایا اسحاق ڈار کا نام شامل نہیں کیا جارہا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف کو وی آئی پی پروٹوکول اور ہمیں بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا ہے۔ نون لیگ کی دہری پالیسی واضح ہوچکی ہے ،یہ دوغلا معیار نہیں چلے گا۔ سب دوہرا معیار ہے، پنجاب اور سندھ میں الگ الگ معیارات ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف کے لیے آسائش ہیں اور ہمارے لیے جیلیں ہیں۔ وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جعلی نظریے کی زریعے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ان کا نظریہ صرف اپنی ذات اور بچوں کو بچانا ہے۔ شکست نواز شریف کا مقدر ہے قوم ان کے پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی