سندھ ہائیکورٹ، دہشتگردوں کی سزا کے خلاف اپیل 4 ملزمان کی سزا کالعدم قرار

جمعہ 24 نومبر 2017 16:44

سندھ ہائیکورٹ، دہشتگردوں کی سزا کے خلاف اپیل 4 ملزمان کی سزا کالعدم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سنی تحریک کے مبینہ دہشتگردوں کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سنی تحریک کے مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے 4 مجرموں حنیف، اشرف عرف چھوٹو، رحمت شاہ اور زاہد حسین کی سزا کالعدم قرار قرار دیتے ہوئے مجرموں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس اور پراسیکیوشن ملزموں کی سزا برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چاروں مجرموں کو 14,14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں کو پولیس مقابلے کے بعد پریڈی تھانے کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :