الیکشن کمیشن آف پا کستان کی طرف سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس

جمعہ 24 نومبر 2017 16:52

الیکشن کمیشن آف پا کستان کی طرف سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پا کستان کی طرف سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے الیکشنز ایکٹ 2017ء کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں نے دیگر قانونی تقاضوں کے علاوہ دو لاکھ روپے پارٹی ان لسمنٹ فیس اور 2000 پارٹی ممبران کی فہرست 2 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو جمع کرانی ہے ۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر پارٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کی قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔یہ نوٹس تمام سیاسی جماعتوں کو حتمی طور پر دیا گیا ہے۔