پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فساد کے بیج بونے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ،ْعمران خان

جمعہ 24 نومبر 2017 16:44

پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فساد کے بیج بونے والے کبھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فساد کے بیج بونے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ فسادکے بیج بونے والے کبھی کامیاب نہیںہوں گے، پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،جامع تحقیقاتک کرکے مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :