قومی اسمبلی اجلاس میں غیر حاضری پر لیگی اراکین سے وضاحت طلب

جن لوگوں نے بیرون ملک موجودگی ،ْبیماری یا ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی ان سے سوال نہیں کیا جائیگا ،ْپرویز رشید

جمعہ 24 نومبر 2017 16:44

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر حاضری پر لیگی اراکین سے وضاحت طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ارکان اسمبلی نے کسی ٹھوس وجہ کے علاوہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی انہیں وضاحت دینا ہوگی۔واضح رہے کہ دو وفاقی وزراء سمیت 2 درجن کے قریب لیگی ارکان اسمبلی نے اس وقت اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جب اپوزیشن کی جانب سے نواز شریف کی پارٹی صدارت کے خلاف بل پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید نے نجی ٹی وی بتایا کہ ہم پارٹی کی سطح پر یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ منگل کو قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں ارکان اسمبلی کی غیر حاضری کی وجہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بیرون ملک موجودگی، بیماری یا ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی ان سے سوال نہیں کیا جائے گا تاہم جن ارکان نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے شرکت نہیں کی تھی ان سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ اگر یہ معلوم ہوا کہ کسی نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی تو اسے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔پارٹی میں ابھرتے ہوئے فاروڈ بلاک کے اشارے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :