Live Updates

کہاں نوازشریف کہاں نشہ کرنے والے عمران خان ،ْعابد شیر علی

خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکواةکھانے والے عمران خان کا موازنہ نوازشریف سے کیا بھی نہیں جاسکتا ،ْ عمران خان کے بیان پر رد عمل

جمعہ 24 نومبر 2017 16:43

کہاں نوازشریف کہاں نشہ کرنے والے عمران خان ،ْعابد شیر علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں،ْ کہاں نوازشریف اور کہاں نشہ کرنے والے عمران خان۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں عابد شیر علی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں، کہاں نوازشریف اور کہاں انگلی کے اشاروں پر ناچنے والے، نشہ کرنے والے، خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکواةکھانے والے عمران خان، ان کا موازنہ نوازشریف سے کیا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ہیں ،ْملک کو ترقی دینے والے کے خلاف کیس بن گئے اور کرپشن کرنے والے بیرون ملک بھیج دیئے گئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ایان علی پیپلزپارٹی والوں کے ڈالر لیکر باہر جاتی رہی ،ْپیپلز پارٹی کو اب جمہوری طاقت نہیں مانتا جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے۔عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے ،ْآئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔دھرنے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات