پارلیمنٹ خواتین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ،
حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کواستحصالور تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
جمعہ 24 نومبر 2017 16:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک میں ہر شخص کو عزت اور خود اعتمادی سے زندگی بسر کرنے اور ہر شعبہ میں آگے آنے کے مساوی مواقع میسر ہوں ، پاکستان کی پارلیمنٹ ملک کی نصف آبادی جو خواتین پر مشتمل ہے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کرنے کو تر جیحی بنیادوں پر زیر غور لایا جاتا ہے۔
سپیکر نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور سر کاری ملازمتوں میں ان کی شر کت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمتوں میں ان کا کو ٹہ 5%سے بڑھا کر 15%کیا گیا ہے ، گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے ملک بھر میں فوری تدارک کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قائم ویمن پارلمینٹری کاکس خواتین اراکین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے اور وہ ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہیں۔ سر دار ایازصادق نے سول سوسائٹی غیر سر کاری تنظیموں ،میڈیاکارپوریٹ سیکٹر اور خصوصاً خواتین کو آگے آنے اور خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں خواتین ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ،استحصال اور امتیازی سلوک ملکی تر قی میں خواتین کے کردار کو روکنے کے مترادف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں صرف وہی معاشرے تر قی کر سکتے ہیں جو مساوات ،غیر امتیازی سلوک کے اصولوں پر مبنی ہو ں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.