اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1573ارب 20 کروڑ روپے شامل کر دیئے

جمعہ 24 نومبر 2017 16:41

اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1573ارب 20 کروڑ روپے شامل کر دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1573ارب 20 کروڑ روپے شامل کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں1573ارب20کروڑ روپے شامل کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں7روز کے لئے 5.77فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1573 ارب20کروڑ روپے شامل کر دیئے ۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.84فیصد تا 5.77فیصد سالانہ کے حساب سی1573ارب20روپے مقرر کئے گئے تھے ۔ نیلامی میں27بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 29بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔