خیبر پختونخوا ہ حکومت نے سی پیک کے تحت صنعتی زون کے قیام کیلئے رشکئی میں 10ہزار کینال اراضی حاصل کرلی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:38

خیبر پختونخوا ہ حکومت نے سی پیک کے تحت صنعتی زون کے قیام کیلئے رشکئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا ہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی زون کے قیام کیلئے مردان کے قریب رشکئی میں 10ہزار کینال اراضی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے ترجمان نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ ابتدائی طور پر صنعتی زون میں خوراک کو محفوظ بنانے، کپڑے اور سنگ مرمر کے 15یونٹس لگائے جائیں گے۔چینی وفد نے حال ہی میں زون کے مقام کا دورہ کیا اور اس پر ہونے والی پیشرفت پراطمینان کااظہار کیا۔ترجمان نے کہا کہ اڑھائی سو طلبا کو فنی تربیت کیلئے چین بھیجا جائے گا اور تربیت مکمل ہونے کے بعد ان طلبا کو صنعتی زون میں ملازمت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :