Live Updates

پارٹی حکم کرے ہاتھ جوڑ کر دھرنیوالوں سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرسکتا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

جمعہ 24 نومبر 2017 16:29

پارٹی حکم کرے ہاتھ جوڑ کر دھرنیوالوں سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرسکتا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے حکم ہوا تو ہاتھ جوڑ کر دھرنے والوں سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرسکتا ہوں،بات چیت سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا، استعفوں تک نوبت نہیں آئے گی،عمران خان اورطاہرالقادری کے دھرنے کے پیچھے قوتیں تھی،جاوید ہاشمی کی گفتگو کی ریکارڈنگ نکالیں سب واضح ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں عاشقوں کی محفل ہے،عاشقوں سے عشق والا ہی بات کرسکتا ہے، میں روحانی طورپر 24گھنٹے عظیم محفلوںمیں ہوتا ہوں، جب ضرورت محسوس کرونگا تو وہاں چلا جائوں گا،انہوںنے کہا کہ کسی کے احتجاج پر استعفیٰ نہیں ہونا چاہیے،کل کو کسی اور کے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا،تو کیا ہو گا،ایسے استعفیٰ نہیں ہوتا پہلے انکوائریاں ہوتی ہیں،انہوںنے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ قایداعظم یونیورسٹی کے فزکس ڈپارٹمنٹ کا نام تبدیل کیا جائے،انہوں نے کہاکہ بات چیت سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا، استعفوں تک نوبت نہیں آئے گی، تمام علماء مشائخ کو چاہیے کہ وہ دھرنے والوں سے بات کریں،پارٹی کی طرف سے حکم ہوا تو ہاتھ جوڑ کر دھرنے والوں سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرسکتا ہوں،عمران خان اورطاہرالقادری کے دھرنے کے پیچھے قوتیں تھی،جاوید ہاشمی کی گفتگو کی ریکارڈنگ نکالیں سب واضح ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اب این جی اوز چھا گئی ہیں،جمہوری ملکوںمیں تشدد نہیں ہوتا،افہام تفہیم سے بات حل ہوجائے تو بہتر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات