پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تشدد کے خاتمے کا عالمی دن کل (ہفتہ) کو منایاجائیگا

جمعہ 24 نومبر 2017 16:21

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تشدد کے خاتمے کا عالمی دن کل (ہفتہ) کو منایاجائیگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تشدد کے خاتمے کا عالمی دن کل (ہفتہ) کو منایاجائیگا۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں خواتین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی مہم 25 نومبر سے 10دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس سال اس کا موضوع "اپنے پیچھے کسی کو نہ چھوڑو" رکھاگیاہے۔

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی مہم کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے لئے دنیا سے تشدد کا خاتمہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین کے خلاف تشدد دنیا میں سب سے زیادہ تباہ کن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے لئے بہت سے ممالک میں قانون سازی کی جارہی ہے۔ ان تمام کوششوں کے باوجود خواتین کی شمولیت بہت کم ہے۔ خواتین کے خلاف تشددکے خاتمہ کے لئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ خواتین پرتشدد کے خاتمے کے حوالے سے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنطیمیں واکس ، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کریں گی جبکہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا خصوصی اشاعتوں اور پروگرام نشرکرنے کااہتمام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :