اسلام آباد ہائیکورٹ:خواجہ آصف کا نااہلی کیس میں جواب جمع، اقامہ تسلیم کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 نومبر 2017 15:57

اسلام آباد ہائیکورٹ:خواجہ آصف کا نااہلی کیس میں جواب جمع، اقامہ تسلیم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر2017ء ) : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں نااہلی کیس پرتحریری جواب جمع کروا دیا،خواجہ آصف نے جواب میں اقامہ تسلیم کرلیا ہے،اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا۔ درخواست گزارکا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کروایا ہے ۔

جس میں واجہ آصف نے تسلیم کیاہے کہ ان کے پاس اقامہ ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کاکہناہے کہ عثمان ڈار کے الزامات نئے نہیں پرانے ہیں۔عثمان ڈارنے یہ الزامات الیکشن ٹریبونل میں بھی لگائے تھے۔خواجہ آصف نے تحریری جواب میں مزید بتایاکہ انہوں نے اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا۔درخواست گزارکااس سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈارنے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے جواب کے ردعمل میں کہاکہ خواجہ آصف اقامہ پرپھنس گئے اب بھاگ رہے۔مالی معاملات کی تفصیلات دینے سے بھی راہ فراراختیارکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :