چوری پر سینہ زوری؛ خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس نے تھانے میں بجلی چوری کی فوٹیج بنانے پر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 15:46

چوری پر سینہ زوری؛ خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس نے تھانے میں بجلی ..
نوشہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس نے تھانے میں بجلی چوری کی فوٹیج بنانے پر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جب سے پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کی ہے انہوں نے اس بات کا ڈھنڈورا پیٹا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا ہ پولیس میں سے تھا نہ کلچر کو ختم کیا ہے اور اسے سیاسی دباؤ سے آزاد مثالی پولیس بنایا ہے مگر وقت بہ وقت خیبر پختونخواہ کی پولیس کے اعمال حکومتی دعووں کی قلعی کھولتے جا رہے ہیں۔

خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس ایک چوری اوپر سے سینہ زوری کے محاورے کی مجسم تصویر بن گئی ۔خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ کے تھانے اکوڑہ خٹک میں پولیس چوری کی بجلی استعمال کر رہی تھی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے جب پولیس کے اس کارنامے کا پول کھولنے کے لیے ویڈیو بنائی تو پولیس کے صاحب بہادروں کو یہ گستاخی بالکل بھی پسند نہ آئی اور انہوں نے اس صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تھانے کے حوالات میں بند کر دیا ۔