پیپلز پارٹی کی غیر مقبولیت کی گردان کرنیوالوں کوانتخابی مقابلے میں تارے نظر آئیں گے، قمرالزمان کائرہ

جمعہ 24 نومبر 2017 16:21

پیپلز پارٹی کی غیر مقبولیت کی گردان کرنیوالوں کوانتخابی مقابلے میں ..
سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) سانگلہ ہل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی غیر مقبولیت کی گردان کرنیوالوں کوانتخابی مقابلے میں تارے نظر آئیں گی2018کا انتخاب مخالفین کے ہوش گم کر دے گا آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مخالفین کے سروں پر ننگی تلواریں ہیںیہ طے شدہ حقیقت ہیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر ملکی سیاست نا مکمل ہے وہ پیپلز پارٹی سانگلہ ہل کے بانی کارکن چوہدری شاہ دین کی قیادت میں ملنے والے پانچ رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی کارکنوں کو نظر انداز کر کے اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے خود ساختہ لیڈروں کا پیپلز پارٹی میں وجود نا قابل برداشت ہو گاہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ساتھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں آج تک پارٹی کیساتھ رہنے والے پرانے وفادارورکر پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہیں انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایک ہی گھر میں دو 2 جھنڈے لگانے والوںکیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں کو ایسے ورکروںپر اعتماد ہے اس موقع پروفد نے قمر الزمان کائرہ کو سانگلہ ہل کی سیاسی صورتحال اور کارکنان کے متعلق آگاہ کیا۔