ایوان بالا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب طبقات پر اضافی بوجھ پڑنے سے متعلق تحریک التواء پر بحث پیر تک ملتوی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:21

ایوان بالا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب طبقات پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ایوان بالا نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث معاشرے کے غریب طبقات پر اضافی بوجھ پڑنے سے متعلق تحریک التواء پر بحث پیر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محمد اعظم خان سواتی اور سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی منظور شدہ تحریک التواء پر وزیر برائے پٹرولیم نے بحث سمیٹنا تھی لیکن ان کی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین سینیٹ نے تحریک التواء پر بحث پیر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :