چیئرمین سینیٹ نے ایف آئی اے کی ششماہی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

وزارت داخلہ ہر چھ ماہ بعد ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش کرے،ادارہ اپنی مکمل رپورٹ تفتیش اور گرفتاریوں سمیت ایوان میں پیش کرے گی ،پیش کردہ رپورٹ پر متعلقہ کمیٹی ان کیمرہ غور کرے گی ،کمیٹی سفارشات حکومت کو بھجوائی جائیں گی، ہر چھ ماہ بعد الیکٹرانک کرائم ایکٹ رپورٹ لازمی پیش کرے گی،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:15

چیئرمین سینیٹ نے ایف آئی اے کی ششماہی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے انسداد الیکٹرانک جرائم 2016ء کے تحت (ایف آئی ای) کی سرگرمیوں سے متعلق ششماہی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ ہر چھ ماہ بعد ایف آئی اے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کرے،ادارہ اپنی مکمل رپورٹ تفتیش اور گرفتاریوں سمیت ایوان میں پیش کرے گی پیش کی گئی رپورٹ پر متعلقہ کمیٹی ان کیمرہ غور کرے گی کمیٹی کی سفارشات حکومت کو بھجوائی جائیں گی ہر چھ مہینے کے بعد الیکٹرانک کرائم ایکٹ سے متعلق رپورٹ لازمی پیش کرے گی جس کے بارے میں کمیٹی تفصیلات مانگے گی وہ ادارہ پیش کرے گا کمیٹی کی تمام تر کارروائی اور تفصیلات پر ان کیمرہ غور ہوگا رولنگ سپیکر کو بھیجی جائے اگر وہ چاہیں کہ اس پر اسی طرز سے عمل کرنا چاہیں تو کر لیں رولنگ کی نقل وزیر اعظم ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،متعلقہ کمیٹی کے چیئر مین کو دی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ (ایوان بالا)کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں قانون انسداد الیکٹرانک جرائم 2016ء کے تحت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی سرگرمیوں سے متعلق ششماہی رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے رپورٹ پیش کی ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نیاجلاس میں الیکٹرانک کرائم بل 2016ء کے سیکشن 53 کے حوالے سے رولنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ہر چھ ماہ بعد اس حوالے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں یہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد اسے متعلقہ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بھیجا جائے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ رپورٹ کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے لئے رپورٹ تیار کر کے پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایف آئی اے کی حالیہ ششماہی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :