ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی داخلہ، قواعد ضابطہ کار و انصرام کی رپورٹیں پیش کرنے میں مزید 30 روزہ توسیع کی منظوری دیدی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:15

ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی داخلہ، قواعد ضابطہ کار و انصرام کی رپورٹیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، قواعد ضابطہ کار و انصرام کی رپورٹیں پیش کرنے کی معیاد میں یکم دسمبر 2017ء تک مزید 30 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالرحمان ملک نے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860ء اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 میں مزید ترمیم کے بل (فوجداری قوانین (ترمیمی) تحفظ حقوق مخنث افراد بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 30 روز کی توسیع کی درخواست کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پیش کئے گئے نا انصافی ’’تلافی‘‘ بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں بھی یکم دسمبر سے مزید تیس روز تک توسیع کی درخواست کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کی دونوں رپورٹیں پیش کرنے کی مدت میں 30 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :