قانونی تقاضے مکمل نہ کرنیوالی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی،الیکشن کمیشن

سیاسی پارٹیوں کو2دسمبر تک کی مہلت،الیکشن کمیشن کے پاس 352سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں،ہر جماعت 2ہزارکارکنوں کی شناختی کارڈ نمبرز کیساتھ فہرست جمع کرانے کی پابندہے،2لاکھ روپے رجسٹریشن فیس بھی اداکرے۔الیکشن کمیشن کانوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 نومبر 2017 15:40

قانونی تقاضے مکمل نہ کرنیوالی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی،الیکشن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر2017ء ) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کوخبردارکیاہے کہ 2دسمبر تک قانونی تقاضے مکمل نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کوباقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کونوٹس جاری کیاہے کہ کسی سیاسی جماعت نے سالانہ رجسٹریشن فیس جمع نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو اپنے انتباہ میں کہاہے کہ 2دسمبر تک قانونی تقاضے مکمل نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی۔ پاکستان میں الیکشن کمیشن کے پاس 352 سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔دنیا کے کسی ملک میں اتنی جماعت رجسٹرڈ نہیں۔ ہر سیاسی جماعت 2 ہزار کارکنوں کے شناختی کارڈ نمبرز کیساتھ  فہرست جمع کرانے کی پابندہے۔کسی بھی سیاسی جماعت نے کارکنوں کی فہرست جمع نہیں کرائی۔سیاسی جماعتوں کو 2لاکھ روپے رجسٹریشن فیس کی مد میں اداکرنے ہونگے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو2دسمبر تک مہلت دی ہے۔اس کے بعد قانونی تقاضے پورے نہ کرنیوالی سیاسی جماعت الیکشن لڑنے کی اہل نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :