شادی سے انکار پر منگیتر پرتیزاب پھینکنے والے مجرم کو 60 سال قیداور40لاکھ جرمانے کی سزا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 24 نومبر 2017 15:35

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24نومبر 2017ء ):لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو ساٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بینش اور عصمت اللہ کی منگنی طے ہو چکی تھی جبکہ بینش والدین کے کہنے پر عصمت اللہ سے منگنی تو کر بیٹھی تھی مگر اس سے شادی نہیں کر نا چاہتی تھی ۔معاملے سے آشنا ہونے پر عصمت اللہ نے بینش کو زبردستی شادی کرنے کے لیے مجبور کیا مگر بینش نے شادی کے امکان کو رد کر دیا جس سے عصمت اللہ کی جھوٹی انا کو کافی ٹھیس پہنچی اور اس نے بینش سے بدلہ لینے کی ٹھانی ۔

(جاری ہے)

ایک روز بینش آفس سے گھر جا رہی تھی کہ ملزم عصمت اللہ اپنے موٹر سائیکل سوارساتھی سمیت وہاں آیا اور بینش کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا ۔بینش کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کر لیا ۔جس دن سے یہ واقعہ ہوا تھا اسی روز سے سوشل میڈیا ہر واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا تھا اور مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے ۔آخر کا ر انصاف ہو گیا اور لاہور کی سیشن کورٹ نے ملزم عصمت اللہ کو 60سال قید سمیت 40لاکھ کے جرمانے کی سزا سنا دی۔