علی رضا عابدی کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا امکان،

مشترکہ دوستوں نے کوششیں شروع کردیں

جمعہ 24 نومبر 2017 16:09

علی رضا عابدی کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا امکان،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) ایم کیو ایم کے ناراض رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا امکان ہے، علی رضا عابدی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی آئندہ چندروزمیں ملاقات متوقع ہے۔مشترکہ دوستوں نے ملاقات کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم میں واپس شامل ہونے کا امکان ہے۔ ملاقات میں معاملات طے ہونے کے بعد علی رضا عابدی کی واپسی کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی میں واپسی کے بعد رکن قومی اسمبلی اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفی بھی واپس لے لیں گے۔