دانیال عزیز سے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے چیئر مین کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

ایس ای پی سی کے تعاون سے کراچی الیکٹرک کے نظام میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ،ْوفاقی وزیر

جمعہ 24 نومبر 2017 16:09

دانیال عزیز سے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے چیئر مین کی سربراہی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی ( ایس ای پی سی) کے چیئرمین یوندان وانگ، ابراج گروپ اور کراچی الیکٹرک کے نمائندہ وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کراچی الیکٹرک کی ٹرانزیکشن سے متعلق امور اور اس حوالے سے این او سی کے عمل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ای پی سی کے وفد نے وفاقی وزیر کو کراچی الیکٹرک کی بہتری سے متعلق اپنے سرمایہ کاری پلان کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ کراچی الیکٹرک کی ٹرانسمیشن کو اپ گریڈ کرنے اور پیداواری استعداد کو بڑھانے کے لئے ان کا 2030ء تک 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کامنصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر کو ایس ای پی سی کے منصوبوں کی کامیابیوں اور تجربات کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ایس ای پی سی کے تعاون سے کراچی الیکٹرک کے نظام میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :