آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے اے آئی جی اشرف نور کو عظیم شہادت پر خراج عقیدت پیش

مادر وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا ،ْ سربراہ پاک فوج

جمعہ 24 نومبر 2017 16:00

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے اے آئی جی اشرف نور کو عظیم شہادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں شہید ہونے والے پولیس کے اے آئی جی اشرف نور کو عظیم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم پشاور خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے اپنے ساتھی اے آئی جی پولیس اشرف نور کی عظیم شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔مادر وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔