اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا 19 ویں روز میں داخل

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

جمعہ 24 نومبر 2017 16:00

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا 19 ویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔تفصیلات کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا جمعہ کو بھی رہا ،ْ گذشتہ کئی روز سے میٹرو بس سروس بھی معطل ہے ،ْ فیض آباد اور اطراف کے دکاندار بھی شدید پریشان دکھائی دیئے گذشتہ روز چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دھرنے کے شرکاء کے راستے محدود کرنے پر غور کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :