وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی حیات آباد دھماکے کی شدید مذمت

ایڈیشنل آئی جی اشرف نور سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کیلئے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار ہر پاکستانی ن دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر رہے گا ،ْخون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کے خلاف لڑتے رہیں گے ،ْ بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 16:00

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی حیات آباد دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے حیات آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کیلئے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پولیس،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بہادرجوانوں نے جامِ شہادت نوش کرکے وطن عزیز کی بنیادیں مضبوط کی ہیں انہوںنے کہا کہ ہماری قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پختہ قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ ہر پاکستانی ن دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر رہے گا انہوںنے کہاکہ خون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کے خلاف لڑتے رہیں گے وزیر مملکت نے کہاکہ ہمارے دشمن دہشت گردی کے ذریعے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

متعلقہ عنوان :