احسن اقبال کا پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت پر افسوس کا اظہار

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،ْملک کو دہشت گردوں سے پاک کرینگے ،ْ وزیر داخلہ

جمعہ 24 نومبر 2017 16:00

احسن اقبال کا پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم متحد اور حوصلے بلند ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے شہید اشرف نور کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،ْملک کو دہشت گردوں سے پاک کرینگے۔

متعلقہ عنوان :