سعودی عرب میں شہزادوں کی جیل کیسی ہے ؟

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 24 نومبر 2017 15:30

سعودی عرب میں شہزادوں کی جیل کیسی ہے ؟
ریاض (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) بی بی سے اردو کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں درجنوں اہم سعودی شخصیات زیرحراست ہیں۔ بہت سے نام تاحال ایک راز ہیں لیکن اس فہرست میں کم از کم گیارہ شہزادے بھی شامل ہیں۔ ان افراد کی گرفتاری ولی عہد محمد بن سلمان کی بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔ بی بی سی کو اس ہوٹل کے اندر تک رسائی حاصل ہوئی جسکا دنیا بھر میں چرچا جاری ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع اس پرتعیش رٹز کارلٹن ہوٹل کو شہزادوں کے لیے بطور جیل استعمال کیا جا رہا ہے۔ 4 نومبر سے یہ ہوٹل سعودی شہزادوں اور اشرفیہ کے لیے ایک سنہری جیل بنا ہوا ہے۔ بی بی سی اردو کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی شخص کاچہرہ دکھانے یا ان سے کی گئی بات چیت ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ولی عہد محمد بن سلمان نے ان تمام لوگوں کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

بی بی اردو کا کہنا تھا کہ انھیں بتایا گیا تھا کہ یہاں حراست میں موجود 95 فی صد لوگوں نے بڑی مقدار میں دولت واپس کر کے وہاں سے آزاد ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ولی عہد محمد بن سلمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصلاح پسند انسان ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ان سے بھی انکی دولت کو حساب مانگ رہے ہیں۔ جتنا عرصہ بھی یہ تمام لوگ اس ہوٹل میں رہیں گے سعودی عرب کے ساتھ دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی تجسس رہے گا کہ آخر اس ہوٹل میں ہو کیا رہا ہے اور وہ اسے جاننے کے لیے بھی بے چین رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :